BBC Urdu TV

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) پاکستان کے ڈاکٹر انجینئر سائنسدان محقق سید صادق علی نے برطانیہ

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) پاکستان کے ڈاکٹر انجینئر سائنسدان محقق سید صادق علی نے برطانیہ سے فون کرکے

کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی سے ملکی موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور مجوزہ سیاسی قوتوں کی ملک میں فساد و انتشار کا ماحول پیدا کرنے کوششوں کی بھرپور مزمت کی ان کا کہنا ہے کہ آٹھ فروری کے الیکشن کے نتیجے میں معروض وجود میں آئے والی حکومت بیشک ایک متنازعہ حکومت ہے لیکن تمام تر مخالفت یا اعتراضات کے باوجود بحرحال اس وقت پاکستان کا نظام حکومت انہی حکمرانوں کی مرہون منت ہے اور دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے، مخالفین نے موجودہ حکومت کو گرانے یا اسکا اقتدار ختم کرنے کیلئے جتنے بھی جتن کئے وہ ناکامی کا شکار ہوئے۔ اس ماہ پندرہ تاریخ کو منعقد ہونے والے انٹرنیشنل کانفرنس جس میں متعدد ملکوں کے وفود شرکت کر رھے ہیں اور پاکستان میزبان بنکر کانفرنس کا انعقاد کررھا ہے۔ انھوں نے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی کو بتایا کہ اس وقت پاکستان کی عزت و وقار کا تقاضا ہے کہ اندرونی خلفشار، انتشار اور مخالفت کو پس پشت ڈال کر دنیا کو ایک مثبت پیغام دیا جائے اور پاکستان کے قومی تشخص اور عزت کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کرے لیکن عین کانفرس کے موقع پر احتجاج اور بلووں کے اعلانات اور دھمکیاں دینا پاکستان کی عزت و وقار کو مجروح کرنے کے مترادف ہے، بیشک ہمارے سیکیورٹی اداروں نے سخت ردعمل دینے اور بھرپور مزاحمت اور دفاع کے مکمل انتظامات مرتب کر لیئے ہیں، لیکن کیا ایک اسلام آباد کی تزئین و آرائش سے اور چاروں جانب سے محفوظ بنانے سے ہمارا ملکی وقار اور عزت قائم رہے گا جب کہ اسلام آباد سے باہر ایک جنگ یا ٹکراؤ کا ماحول ہوگا چاروں جانب آنسو گیس کا دھواں اور شور شرابہ جاری ہوگا پتھراؤ، مار دھاڑ، پکڑ دھکڑ کا بے ہنگم سلسلہ کیا بین الاقوامی میڈیا میں نشر نہیں ہوگا؟ کیا اس میں ملک کی بدنامی نہیں ہوگی؟ کیا یہ لاحاصل احتجاج اور دھرنے کانفرنس کے بعد نہیں کئے جاسکتے؟ یہ حکومت مخالف مظاہرے یا دھرنے نہیں بلکہ ملک دشمنوں کی سہولتکاری کے مترادف ہیں اور من حیث القوم بدنامی اور شرمندگی کا باعث بنیں گے، اور پاکستانی پاسپورٹ کی قدر و منزلت میں مزید کمی کا سبب بنیں گے۔۔۔!!

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}
Exit mobile version