BBC Urdu TV

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) پارہ چنار واقعہ پر مذہبی جماعت کے احتجاجی دھرنے اور ٹریفک کو روکنے

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) پارہ چنار واقعہ پر مذہبی جماعت کے احتجاجی دھرنے اور ٹریفک کو روکنے کے بعد شہر کی صورتحال ناخوشگوار ہوگئی ھے۔ جگہ جگہ دھرنوں سے کراچی کے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں اور کراچی کے شہری یرغمالی کیفیت کا سامنا کررہے ہیں۔ روزانہ لاکھوں لوگ سڑکوں کو استعمال کرکے اپنے معمولات چلاتے ہیں لیکن گزشتہ چھ روز سے ایسا نہیں کرنے دیا جارہا۔ کراچی شہر کے اہم گیارہ سے زائد مقامات پر تاحال دھرنے جاری ہیں، جہاں گزرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور فائرنگ کرنے کے بھی واقعات سامنے آئے ہیں۔ احتجاج نمائش چورنگی، شارع فیصل ناتھا خان، گولیمار، نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی، یونیورسٹی روڈ، ابو الحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن، فائیو اسٹار چورنگی، سرجانی ٹاؤن کے ڈی اے فلیٹس، شارع پاکستان، گلستان جوہر کامران چورنگی، عائشہ منزل پر بھی دھرنے جاری ہیں، کراچی شہر کی اہم شاہراہوں پر پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہے۔ گرین لائن، ریڈ لائن بسیں بند کردی گئی ہیں۔ متعدد روٹس پر چنگ چی رکشہ بھی بند کروا دیا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ھے کہ کراچی شہر میں ٹریفک کا نظام دھر برہم کردیا گیا ہے۔ شہر میں رہنے والے عام شہری کو کیوں سزا دی جارہی ہے، معاملہ پاڑا چنار میں ہوا وہیں حل ہونا چاہئے نہ کہ کراچی میں بے قصور شہریوں کو یرغمال بنادیا جائے۔ وفاق اور سندھ حکومت مخصوص پارٹی بننے کے بجائے عام عوام کا ساتھ دیں، شہری اپنے حقوق پانی، بجلی، گیس کی عدم فراہمی، میرٹ پر داخلے نہ ہونا۔ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے احتجاج کریں تو انھیں گولیوں، واٹر کینن اور ٹیئرگیس کا نشانہ بنایا جاتا ہے، پولیس تشدد کیا جاتا ہے، لاک اپ کردیا جاتا ہے لیکن دوسری جانب شہر کو عملی طور پر بند کرکے رکھا ہوا ہے ان سے پوچھنے والا کوئی نہیں، ٹریفک پولیس کے مطابق سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہیں جبکہ ٹریفک کو متبادل روٹ سے گزارا جارہا ہے۔

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}
Exit mobile version