کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی ) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے
کہ کراچی پریس کلب کے سات سو نئے اراکین کیلئے پلاٹس کی لیز، اور کراچی پریس کلب صحافی ہاؤسنگ سوسائٹی ہاکس بے میں بشمول باؤنڈری وال ترقیاتی کاموں اور لیز کا اجراء، کیساتھ ساتھ ایم ڈی اے میں صحافیوں کیلئے اسی بیس کے فارمولے سمیت تمام مسائل ایک ماہ میں حل کرنے میں یقین دھانی کرائی اور کہا کہ اس بابت کوشش کریں گے۔ بدھ کو کراچی پریس کلب آمد پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد خان نے کراچی پریس کلب آمد پر استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
