BBC Urdu TV

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) محکمہ موسمیات نے کراچی میں 28 مئی 2024 سے 30 مئی 2024 تک ہیٹ ویو

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) محکمہ موسمیات نے کراچی میں 28 مئی 2024 سے 30 مئی 2024 تک ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ھے جبکہ کراچی گزشتہ ہفتے سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ھے

اور یہ سلسلہ مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ھے۔ اس صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور ٹاؤن میونسپل کارپورشن نارتھ ناظم آباد نے ٹھنڈے پانی اور میٹھے مشروبات کے کیمپ لگائے ہیں جو شب و روز عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ سخی حسن چورنگی پر تعینات ان کیمپ میں موجود سبلیوں سے ہزاروں کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر عوام مستفید ھورھے ہیں۔

Exit mobile version