BBC Urdu TV

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) روفیسرز کلب حیدرآباد کی جانب سے حیدرآباد ریجن کے ریٹائرڈ ہونے

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) روفیسرز کلب حیدرآباد کی جانب سے حیدرآباد ریجن کے ریٹائرڈ ہونے والے معزز پروفیسرز کے اعزاز میں حیدرآباد کلب میں پروقار تقریب منعقد کی گئی. اس پروقار تقریب سے محترم پروفیسر نجیب خان لودھی روح رواں پروفیسرز کلب حیدرآباد پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج لطیف آباد نے تمام معزز مہمانان کا انکی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا. بعد آزاں حیدرآباد ریجن کے ریٹائرڈ ہونے والے معزز پروفیسرز محترم پروفیسر سہیل جعفری، محترم پروفیسر حق نواز عباسی، محترم پروفیسر عطااللّٰہ جمالی، محترم پروفیسر گل محمّد قریشی، محترم پروفیسر ساجد اقبال، محترم پروفیسر عبدالرحمٰن، محترم پروفیسر امیر حسن کے ساتھ محترم پروفیسر میر چند اوڈ ریجنل ڈائریکٹر میرپور خاص اور ریجنل ڈائریکٹر حیدرآباد نے اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا اور پروفیسرز کلب حیدرآباد کی اپنے ریٹائرڈ ہونے والے ساتھی اساتذہ کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی اس کاوش کو سراہا اور آئندہ بھی اسے جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا. ریٹائرڈ ہونے والے پروفیسرز کو اعزاز کیساتھ شیلڈز، ہار، گلدستے اور سندھ دھرتی کی پہچان اجرک کے تحائف پیش کئے گئے اور ساتھ ہی معزز مہمانان کیلئے پرتکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا.

Exit mobile version