BBC Urdu TV

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) راولپنڈی میں کلر سیداں کے نواحی گاؤں میں گزشتہ چند ہفتوں سے جنات

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) راولپنڈی میں کلر سیداں کے نواحی گاؤں میں گزشتہ چند ہفتوں سے جنات کے حملے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنات تسلسل سے اہلخانہ کے لئے وبال جان بنے ہوئے ہیں پہلے اینٹوں کے ٹکڑوں اور پتھر پھینکنے کا سلسلہ جاری رہا پھر چند دن بعد ہی گھر کے مختلف حصوں میں اچانک آگ بھڑکنے کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کی وجہ سے اب تک آدھے سے زیادہ گھر خاک ہوچکا ہے اور یہ سلسلہ اب شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ صرف گزشتہ جمعرات اور جمعہ کے دن چار مرتبہ شدید آگ بھڑک چکی جس سے قیمتی سامان جل کر خاک ہوگیا۔ اہلخانہ کے مطابق متعدد عامل و پیر حضرات مسلم و غیر مسلمز نے گھر آ کر اپنے ہر ممکن عمل سے اس غیر مرئی مخلوق سے نجات دلانے کی کوشش کی لیکن سب ناکام ہی رہے۔ اگلے مرحلے میں اہلخانہ کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ ہمیں اس عذاب اور اذیت سے چھٹکارا دلایا جائے اور جس عامل نے کالے جادو کے ذریعے ہم پر یہ شیاطین مسلط کئے ہیں اسکے بارے میں تحقیق کر کے اسے قرار واقعی سزا دلائی جائے۔

Exit mobile version