کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات کے سابق استاد، سابق چیئرمین شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن جامعہ کراچی اور شہید بینظیر بھٹو لیاری یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ انتقال کرگئے۔۔۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔ ڈاکٹر اختر بلوچ طویل عرصے سے علیل اور ایک نجی اسپتال میں زیر علاج رہے۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا ڈاکٹر اختر بلوچ کی وفات پر اظہار تعزیت۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ڈاکٹر اختر بلوچ کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ ڈاکٹر اختر بلوچ کی جامعہ کراچی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر اختر بلوچ ایک شریف النفس انسان اور شفیق استاد تھے۔ ڈاکٹر اختر بلوچ اپنے طلبہ کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات کے سابق استاد، سابق چیئرمین شعبہ
