کراچی (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی) وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سندھ سعید غنی نے کہا ہے
کہ پیپلز پارٹی نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے ہم ان علاقوں میں کام نہیں کرواتے جہاں ہمارا ووٹ بینک نہیں کو اپنے کاموں سے مسترد کردیا ہے۔ اس شہر کے حقائق کا علم مجھے بھی ہے اور ان لوگوں کو بھی جو ماضی میں اس شہر کے دعویدار بنتے رہے ہیں۔ تا حیات کوئی گورنر نہیں رہتا، سندھ کے گورنر کی تبدیلی ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ لوکل گورنمنٹ کمیشن نے دو ٹاﺅن کے مابین معاملہ کا معزز عدلیہ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ماضی کی نگراں حکومت نے فیصلہ دیا تھا اور لوکل گورنمنٹ کمیشن کا پاس فیصلہ کو رویو کرنے کا اختیار نہیں ہے، یہ اختیار وزیر اعلٰی سندھ کے پاس ہے۔ کورنگی ٹاﺅن کے چیئر مین نے کورنگی میں مختصر عرصہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام سر انجام دئیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی عیدگاہ گراونڈ کی ازسر نو تزئین و آرائش، وہاں کرکٹ گرائونڈ اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کرکٹ اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے رکن سندھ اسمبلی فاروق اعوان ، چیئرمین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ، صدر ضلع کورنگی جاوید شیخ اور انفارمیشن سیکریٹری ضلع کورنگی جانی میمن میونسپل کمشنر کورنگی غلام فرید و دیگر نے خطاب کیا۔ یہ منصوبہ 22 کروڑ روپے کی لاگت سے کلک ( پروجیکٹ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ )کے اشتراک سے مکمل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے یوسی صدر طاہر خان، کورنگی ٹاﺅن کے یوسیز چیئرمینز ، وائس چیئرمینز کلک کے افسران اور علاقائی عمائدین اور کورنگی ٹاﺅن کے افسران و ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ وزیر بلدیات وہاﺅسنگ ٹاﺅن پلاننگ سعید غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی ٹاﺅن کا چیئر مین نے کورنگی میں مختصر عرصہ میں ریکارڈ ترقیاتی کا م سر انجام دے رہے ہیں چند ماہ کے قلیل عرصے میں انہوں نے کورنگی کی (47 ) سڑکیں (60 )پیور بلاک کی گلیاں (04 ) پارکس تیار کئے گئے (03 ) گرین بیلٹس(02 ) مونومنٹ تعمیر کئے گئے ہیں۔تعلیم کے شعبے میں کورنگی ٹاﺅن میں گرلز کالج کا قیام اللہ والا ٹاﺅن میں سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے اور ہماری بہن،بیٹوں کو دورداز علاقوں میں پڑھائی کیلئے جانا نہیں پڑئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر الزام تھا کہ ہم کراچی پرتوجہ نہیں دیتے کیونکہ کراچی سے ہمیں ووٹ نہیں ملتے، انہوں نے کہا کہ اب کراچی بدل گیا ہے۔ کورنگی سمیت ہم نے پوری کراچی میں کام کئے ہیں۔ کورنگی کی اہم شاہراہیں ہم نے بنائی ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کورنگی صنعتی ایریازکی روڈ بنائی، تین فلائی اوور بنائے، کورنگی کازوے بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا ملیر ایکسپریس بھی کورنگی کے عوام کوفائدہ دے گا۔ سعید غنی نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی سے بھی بڑا دل کااسپتال کورنگی میں بن رہا ہے، یہ اسپتال صرف کراچی یا پاکستان نہیں بلکہ دنیا کا پہلا بڑا دل کا اسپتال ہوگا جس میں 1200 سے زائد بیڈز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی کے عوام کے لئے ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی بنا رہے ہیں جبکہ ایک بڑا اسپتال بھی یہاں تعمیر ہوچکا ہے اور جلد یہ بھی اپنی خدمات یہاں کے عوام کو پہنچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آٹسزم سینٹر بھی کورنگی میں بنایا ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی ہم کورنگی کے لئےبہت کچھ رکھنے جارہے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ کورنگی کے عوامی نمائندے ایسے نہیں جیتے عوام نے ووٹ دیئے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے مسائل صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کے منتخب نمائندے ہی حل کرسکتے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو ہم سے سوال پوچھتے ہیں کہ کراچی ہے لئے کیا ہورہا ہے اور کون کون سے ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مقبولیت کی وجہ ہمارا کام اور خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضلعے جہاں پیپلزپارٹی کوکم ووٹ ملے وہاں بھی اسی طرح کام ہورہے ہیں جیسے دوسرے علاقوں میں اس کی مثال ضلع وسطی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ یہ عید گاہ گرائونڈ ہے اس میں کھیل کی سہولیات مسجد سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کے سوال کے جواب میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیاسی ماحول بہتری کی جانب جارہا ہے۔ جن کی میڈیا بات کررہا ہے ان کو بھی حقائق معلوم ہیں اور ہمیں بھی معلوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر صاحب اگر اب سندھ حکومت کے کاموں کو سراہا رہے ہیں تو یہ اچھی بات ہے، کیونکہ زمینی حقائق کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ بدقسمتی سے کراچی شہر میں غیر قانونی ہائیڈرینٹ ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔ ہم نے اس کے سدباب کے لئے کئی ایک اقدامات کئے ہیں اور ان پر پابندی لگائی ہے اور اس پر مزید اقدامات کررہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گورنر کو ہٹانا یا لگانا وفاقی حکومت اور صدر کا اختیار ہے اور صدر وزیر اعظم کی ایڈوائس پر یہ فیصلہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی گورنر تاحیات نہیں ہوتا، گورنر کی تبدیلی کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ ایک سوال پر سعید غنی نے کہا کہ زمینوں پر غیر قانونی قبضے اور غیر قانونی تعمیرات بھی اس شہر کا ایک اہم مسئلہ ہے۔ ہمارے ادارے کے پاس اتنی بڑی تعداد میں افسران اور وسائل نہیں ہیں اس کے باوجود جہاں جہاں سے شکایات ملتی ہیں اس پر ایکشن کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا مافیا ہے جو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف پہلے درخواست دیتا ہے اور بعد میں بلڈرز سے مل کر اپنی درخواست واپس لے لیتا ہے۔ اس مافیا کے خاتمہ کے لئے ہم نے یہ ہدایات دی ہیں کہ جو درخواست یا شکایات جمع ہوجائے اس کو واپس لینے نہیں دیا جائے گا اور اس درخواست پر ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ۔ہم۔نے بلڈنگ انسپکٹر سمیت تمام متعلقہ افسران کو پابند کیا ہے کہ وہ ماہانہ طور پر اپنے اپنے ڈسٹرکٹ کی رپورٹ جمع کروائیں کہ ان کے ڈسٹرکٹ میں کوئی غیر قانونی عمارت نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ جمع کروائے گا۔ انہوں نے کراچی کے شہریوں سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی کو غیر قانونی تعمیرات کی نظر نہ ہونے دیں اور وہ اپنے فلیٹ یا مکان کی بکنگ یا خریداری سے قبل مذکورہ منصوبہ کو قانونی طور پر ملنے والی این او سی لازمی بلڈر سے طلب کریں۔ ایک اور سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ دو ٹاﺅن کے مابین معاملہ کا معزز عدلیہ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ماضی کی نگراں حکومت نے فیصلہ دیا تھا اور لوکل گورنمنٹ کمیشن کا پاس فیصلہ کو رویو کرنے کا اختیار نہیں ہے، یہ اختیار وزیر اعلٰی سندھ کے پاس ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ کورنگی ٹاﺅن کو ماضی میں بلدیاتی امور پر خاص توجہ نہیں دی گئی کورنگی کے علاقوں کو نظر انداز کیا جاتا رہا جس کی وجہ سے کورنگی کی عوام محرومی ومایوسی کا شکار تھی وہ تبدیلی چاہتے تھے کورنگی کی عوام نے جیالے چیئر مین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ کو بھاری اکثریت میں منتخب کیا پیپلز پارٹی کو وڈیروں ،جاگیرداروں ،سرمایہ داروںکی جماعت سمجھا جاتا ہے لیکن آپ کے سامنے پیپلز پارٹی کا یہ جیالا متوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہے اردو بولتا ہے اور رہائشی بھی کورنگی کا ہے پیپلز پارٹی لسانی جماعت نہیں بلکہ پاکستان کی تمام قومیتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کا ایک ایسا گلدستہ ہے جس مین سندھی، بلوچی، پٹھان، پنجابی، مہاجر ودیگر زبانیں بونے والوں کے ساتھ ساتھ مسلمان ، ہندو، عیسائی ، پارسی غرض تمام مذاہب کے لوگ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ ملکر عوام کی خدمت کرتے ہیں چیئر مین کورنگی ٹاﺅن نعیم شیخ نے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں کورنگی نمبر 2 میں واقع بلدیہ ہسپتال سے ملحقہ عمارت میں جدید IT سینٹر قائم کیا جارہا ہے جہاں مفت کورسز کروائے جائیں گے مزید یوسیز کی سطح پر اسکولوں کی تزئین و آرائش بھی کی گئی کورنگی ٹاﺅن کی عوام کے لئے سالانہ فلاور شو منعقد کیا گیا جسکی کوئی انٹری فیس نہیں لی گئی کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں ہزاروں مفت پودے تقسیم کئے اور لگائے گئے کورنگی ٹاﺅن کی بیوٹی فیکشن کیلئے شاہراﺅں کو سر سبز وشاداب کیا گیاروشن کورنگی مہم کے تحت مساجد ،امار بارگاہوں ،چرچوں ،مندروں،کھیل کے میدانوںکے اطراف پل اور گرین بیلٹس کو ہزرواں لائٹوں سے روشن کیا گیا. تقریب سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سندھ حکومت بالخصوص وزیر بلدیات سندھ کی جانب سے کورنگی کے عوام کے لئے جاری ترقیاتی کاموں کی مکمل رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
