کراچی : دستور گروپ نے کے پی سی الیکشن کیلئے جرنلسٹس پینل نام کی توثیق۔ ڈاکٹر عبدالجبار خان۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالجبار خان چیئرمین دستود گروپ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے پریس کلب کے ممبران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب کے الیکشن نزدیک ہیں۔ دستور گروپ نے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ایک خط آپ کو لکھا گیا تھا۔دستور گروپ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کےاندر رہتے ہوئے غیر سیاسی غیر جماعتی بنیادوں پر کام کر رہا ہے۔ دستور گروپ نے کراچی پریس کلب الیکشن کیلئے جرنلسٹس پینل نام تجویز کیا ہے۔ جرنلسٹس پینل نام کی توثیق کلب الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے متعلق لائحہ عمل و حکمت عملی پر غور کیلئے ہم خیال کراچی پریس کلب ممبرزکا ایک اہم اجلاس جمعرات 23 ستمبر 2021 شام 5 بجے کراچی پریس کلب کچن کی چھت پرمنعقد کیا جارہا ہے جس میں تمام ممبران کراچی پریس کلب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
کراچی : (بیوروچیف: جاوید صدیقی) دستور گروپ نے کے پی سی الیکشن کیلئے جرنلسٹس پینل نام کی توثیق۔ ڈاکٹر عبدالجبار خان
