کراچی (بیورو چیف: جاوید صدیقی) وفاقی وزیر فنانس مفتاح اسماعیل کی جانب سے مسلسل گھی و تیل کے اضافے کے بعد جعلساز ساز کمپنیاں متحرک ھوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فنانس مفتاح اسماعیل نے گھی اور تیل کی برانڈیٹ کمپنیوں کو کھلی چھٹی دیدی۔ ہر دوسرے روز اضافے کے سبب جعلساز کمپنیاں مارکیٹ اور ڈپارٹمنٹل اسٹور تک متحرک ھوچکی ھیں۔ سستے داموں میں فروخت ھونے والا تیل اور گھی انتہائی مضر صحت ھے۔ محکمہ صحت کے فوڈ انسپکٹر ان گھناؤنے کاروبار کی پشت پناہی کررہی ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ھے کہ حکومت نے مہنگائی اس قدر کردی ھے کہ اب جینا محال ھوگیا ھے یہ اپنی وزراتیں کم کرکے اور آئی ایم ایف سمیت دیگر حاصل قرض سے ھم عوام کوفوری ریلیف دیں
