BBC Urdu TV

کراچی (بیوروچیف: جاوید صدیقی) کراچی میں بڑھتی ھوئی ڈکیتیوں اور لوٹ مار وارداتوں

کراچی (بیوروچیف: جاوید صدیقی) کراچی میں بڑھتی ھوئی ڈکیتیوں اور لوٹ مار وارداتوں کیخلاف کراچی والوں نے حکومت سندھ کو فیصلہ سنادیا۔

بے لگام روزانہ کی بنیاد پر کئی سو جرائم کی وارداتوں کے بعد کراچی والوں نے سندھ پولیس، رینجرز اور سی ٹی ڈی کی ناقص کارکردگی کے بعد فیصلہ کرلیا کہ ڈکیتیوں کو موقع پر ہلاک کردیا جائیگا، پولیس موقع پر پہنچی گی تو اس پولیس وین کو آگ لگادی جائے گی اگر ہفتہ بھر میں سندھ پولیس نے ان جرائم پیشہ افراد کو لگام نہ دیا تو تھانوں کا محاصرہ کرکے خاکستر کردیا جائیگا۔ کراچی والوں کا کہنا ھے کہ کراچی پاکستان کو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتا ھے اور بدلہ میں عوام کو موت اور لوٹ مار کے تحفے مل رھے ھیں سات دن کا الٹی میٹم دیا ھے حکومت سندھ اور سندھ پولیس فوری اپنا قبلہ درست کرلے بصورت عوام دکھاوے کے قانون کو نظر انداز کرکے سول نافرمانی پر مجبور ھو جائیں گے یہ کسی سیاسی جماعت کی طرف سے وارننگ نہیں بلکہ کراچی کی عوام کی جانب سے ھے جو شروع ھوئی تو جرائم پیشہ افراد اور بلخصوص سندھ پولیس سے نمٹنا جانتی ھے

Exit mobile version