کراچی (بیوروچیف: جاوید صدیقی) شادمان ٹاؤن نمبر 2 کے رفاحی علاقے کو منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، زبیر احمدچنہ نے چائنیز کمپنیز کو کچرے کا ڈھیر اور تعافن زدہ علاقہ بنانے کا ٹاسک دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی ہی پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے احکامات کے برخلاف ناگن چورنگی سے متصل شادمان ٹاؤن نمبر دو سیکٹر چودہ بی کے رفاحی علاقے کو منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، زبیر احمدچنہ کیساتھ مل کر چائنیز کمپنیز کو کچرے کا ڈھیر اور تعفن زدہ علاقہ بنانے کا ٹاسک دیا جو گزشتہ تین سالوں سے یہاں ضلع وسطی بھر کا کچرا انڈیلا جاتا رھا ھے۔ یاد رھے کہ اس رفاحی علاقے میں بچوں کے اسکولز، اسپتالز اور امام بارگاہ بھی واقع ھے۔ سنہ نوے کی دھائی میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے چلڈرن اسپتال کا افتتاح کیا تھا جو علاج معالجہ کیلئے عوام کی خدمت کررھا ھے لیکن موجودہ پی پی پی جماعت کے غیر سنجیدہ اور غیر مخلصوں کے سبب یہ علاقہ بدبودار کیچڑ اور تعفن زدہ بن گیا ھے۔ اسکول ھو یا اسپتال تمام کے تمام بچے شدید بیماریوں سے لاحق ھورھے ھیں۔ علاقہ مکینوں نے اس صورتحال پر کئی بار متعلقہ بااختیار افسران کو درخواستیں دیں لیکن حاصل نتیجہ صفر نکلا۔ ھمارے بیورو چیف جاوید صدیقی جب جائے وقوع پر پہنچے تو شدید بدبو اور تعفن کے سبب لمحہ بھر ٹہر نہ سکے اور گندگی و کچرے کی تصاویر اتار لیں تاکہ سندھ حکومت کی کارکردگی کا سیاہ چہرہ دکھا سکیں۔ جاوید صدیقی کا کہنا ھے کہ اگر اس علاقے کو فی الفور صفائی کے احکامات نہ دیئے گئے تو ہزاروں بچوں اور بوڑھے موذی امراض میں مبتلا ہوسکتے ھیں جبکہ علاقہ مکینوں کا بھی جینا محال ھوگیا ھے۔
