BBC Urdu TV

کراچی (بیوروچیف: جاوید صدیقی) سندھ کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن 30

کراچی (بیوروچیف: جاوید صدیقی) سندھ کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن 30 دسمبر کو دینے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکریٹری فنانس کے جاری کردہ احکامی خط بروز جمعرات بتاریخ 15 دسمبر 2022 میں کہا گیا ھے کہ حکومتِ سندھ پینشنرز اور سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کررہی ھے جس کا اطلاق دسمبر 2022 کی تنخواہ سے ھوگا۔ سرکاری ملازمین کی تنظیموں، ایسوسی ایشنز اور پینشرز نے خوش آئند قرار دیا ھے اور موجودہ مہنگائی کے تناظر میں اس اقدام کو سراہا لیکن دوسری جانب یاد دلایا کہ گزشتہ سال وزیراعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا تھا کہ بجٹ میں سرکاری پینشنرز کو بیس فیصد اضافہ کررھے ھیں جو مارچ 2021 میں 15 فیصد کردیا گیا ھے جبکہ حقیقت یہ ھے کہ بجٹ میں صرف 5 فیصد بڑھا اس کے سوائے مزید کچھ نہیں ملا۔ سندھ بھر کی تمام سرکاری ملازمین کی ایسوسی ایشنز و تنظیموں کے ذمہداران نے خدشہ ظاھر کیا ھے کہ خدانخواستہ اس بار بھی میڈیا کو گمراہ نہ کر بیٹھیں امید ھے کہ اس بار اضافے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

Exit mobile version