BBC Urdu TV

کراچی بزنس گلڈ کی جانب سے جاوید عالم اوڈھو سی سی پی او کراچی کے اعزاز میں دعوتِ نہاری اور ایوارڈ

کراچی بزنس گلڈ کی جانب سے جاوید عالم اوڈھو سی سی پی او کراچی کے اعزاز میں دعوتِ نہاری اور ایوارڈ تقریب کا انعقاد

کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)

کراچی بزنس گلڈ کے سرپرستِ اعلیٰ فرحان الرحمٰن اور چیئرمین فراز الرحمٰن کی قیادت میں جاوید عالم اوڈھو، سی سی پی او کراچی کے اعزاز میں ایک شاندار دعوتِ نہاری اور ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب ان کی شہر میں قانون نافذ کرنے اور امن و امان قائم کرنے کی انتھک کوششوں کو سراہنے کے لیے منعقد کی گئی۔

اپنے خطاب میں فراز الرحمٰن نے سی پی ایل سی (سٹیزنز پولیس لائژن کمیٹی) کے طرز پر ایک کمیٹی کے قیام کی ضرورت پر زور دیا، جو بلدیاتی حکومت کے ساتھ مل کر شہر کی رونقیں بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا: ”سی پی ایل سی کی طرز پر ایک کمیٹی کا قیام ضروری ہے، جو بلدیاتی حکومت کے شانہ بشانہ کام کرے اور کراچی کی رونقیں بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ کراچی بزنس گلڈ کا واحد مقصد کراچی کی تعمیر و ترقی ہے۔“

جاوید عالم اوڈھو نے ایوارڈ ملنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ”قانون و امن کا قیام میری اولین ذمہ داری ہے اور میں شکر گزار ہوں کہ مجھے اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔“

زبیر چایہ نے کہا: ”کراچی پاکستان کا دل ہے، اور اس کی ترقی پر توجہ دینا پورے ملک کی ترقی کے مترادف ہے۔“

سرپرستِ اعلیٰ فرحان الرحمٰن نے تقریب میں شریک تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ”ہم سب کے شکر گزار ہیں کہ وہ لوگ جو کراچی کی خدمت کر رہے ہیں، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور انہیں اسی طرح ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔“

تقریب میں شہر کی بااثر شخصیات نے شرکت کی، جنہوں نے کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے یکساں عزم کا اظہار کیا۔

Exit mobile version