کراچی :انجمن تاجران بابرمارکیٹ کےسابق صدرشفیق پاپاکےہمراہ بابر مارکیٹ کے تاجروں نے ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام لانڈھی ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم کے جلسے میں شرکت کی
کراچی
(رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی)
انجمن تاجران بابر مارکیٹ کے سابقہ صدر شفیق پاپا کے ہمراہ بابر مارکیٹ کے تاجرون نے ریلی کی شکل میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام لانڈھی چراغ ہوٹل پر عوامی رابطہ مہم کے جلسے میں شرکت کی۔ جلسے میں سابقہ صدر شفیق پاپا سمیت دیگر عہدے داران میں ،سابقہ جوائنٹ سیکریٹری مکرم علی ،سابقہ نائب صدر جاوید بھائ ،سابقہ انفارمیشن سیکریٹری اشفاق انصاری ،سابقہ فائننس سیکریٹری جاوید ارائیں ، سابقہ شعراء میمبر اسحاق ارائیں اور ماڈل مارکیٹ کے تاجر بھائ نعیم انصاری ، کریم بھائ ، عمیر بھائ ، خلیل قریشی اور مہران مارکیٹ کے عمران قریشی سمیت کثیر تعداد میں بابر مارکیٹ کے تاجروں نے بھی شرکت کی۔ اور متحدہ قومی مومننٹ پاکستان کے مرکزی رہنماؤں سمیت لانڈھی ٹاؤن کے عہدے داران کے ساتھ خصوصی ملاقات کی،اور رہنماؤں کے ساتھ عوامی رابطہ مہم کے جلسے میں تصویریں بھی بنوائیں
