کراچی (اسٹاف رپورٹ) یوکے اینڈ پاکستان میڈیا آرگنائزیشن کی ہیڈ آفس لندن میں میٹنگ منعقد ھوئی۔
تفصیلات کے مطابق یوکے اینڈ پاکستان میڈیا آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ میٹنگ میں اپمو کے ایگزیکیٹوز اور اراکین کیساتھ ساتھ پاکستان سے سید جہانزیب علی، عامر رضا اور سندھ کے چیف آرگنائزر جاوید صدیقی لائیو وڈیو شریک ھوئے جبکہ پنجاب کے آرگنائزر ایڈوکیٹ احمد یاسر، پاکستان لیگل ٹیم انچارج ایڈوکیٹ سید عمران عباس اور ایڈوکیٹ عمران صدیق بھی شریک رھے۔ اس موقع پر چیئرمین ایمو شاہد علی پڑھیار نے کہا کہ اس وقت برطانیہ کے مختلف شہروں بلخصوص لندن میں منعقد ھونے والے ایونٹس، براڈ کاسٹنگ، فلم اور سنیما، ڈیجیٹل میڈیا، آزاد پروڈکشن، تھیٹر اور آرٹس میں اپنا خاص رول ادا کررھے ہیں۔ وائس چیئرمین شعیب صدیقی، اسد خان، عاطف ملک اور اسد نواز نے بھی خطاب کیا۔ اپنے اپنے خطاب کے دوران واضع کیا کہ ہمارے اراکین پر جوش ہیں، یہاں تک کہ جب انہیں اپنے اراکین کے کیرئیر میں غیر یقینی حالات کا سامنا ہوتا ھے تو یوکے اینڈ پاکستان میڈیا آرگنائزیشن انکے مسائل کو حل کرنے کیلئے ساتھ کھڑے ھوجاتے ھیں اور اپنی لیگل ٹیم کو بروقت قانونی کاروائی کا عندیہ دیتے ھیں اسکے علاوہ انکی تنخواہوں، مراعات و دیگر حقوق کے حصول کیلئے بین الاقوامی سطح پر قدم اٹھانے میں ذرا بھی تاخیر نہیں کرتے اور ملکی و بین الاقوامی اصولوں و قانون کے تحت فوری کاروائی عمل میں لائی جاتی ھے تا وقت کہ مسائل کا حل مکمل ھوجائے۔ اپمو کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ماشاءاللہ روز بروز یورپ سمیت پاکستان میں ہماری رکنیت بڑھ رہی ہے اور مضبوط بھی ہورہی ہے اور یہ ایسے وقت میں بہت اہم ہے جب کام کرنے کی دنیا بدل رہی ہے۔ اپمو نے بڑھتی ہوئی میڈیا کی افرادی قوت کی مضبوطی کیلئے مزید پلان مرتب کئے ھیں۔ اپمو برطانیہ اور پاکستان کی فری لانسرز کیلئے بھی سب سے بڑی آرگنائزیشن بنکر ابھر رھی ہے۔ وائس چیئرمین شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ اپنی آرگنائزیشن کے ساتھ میڈیا ورکرز کی پریشانیوں اور مسائل کے تدارک کی رفتار کیساتھ مصروف عمل ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کارکنان پیچھے رہ جانے کے بجائے اس تبدیلی کے ذریعے ترقی کرسکیں۔
