BBC Urdu TV

کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی کے معروف جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے کہا ھے

*شکریہ سلمان اقبال شکریہ*

کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی کے معروف جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے کہا ھے کہ انہیں باوثوق ذرائع سے معلوم ھوا ھے کہ سلمان اقبال سی ای او اور صدر اے آر وائی نیٹ ورک کے حکم سے پینتیس افراد کو اےآروائی کی پچیس ویں سالگرہ کے موقع پر دو لاکھ روپے بیس سے پچیس سالہ وابسطگی رکھنے والے ملازمین کو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا، گزشتہ دنوں ان پیتیس ملازمین کو دو لاکھ روپے کیش دیکر ایک وعدہ پورا کردیا جس سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ھے جبکہ چار ملازمین کو عمرہ کی سعادت کیلئے ادارے نے پاسپورٹ بھی طلب کرلئے ہیں اور توقع کی جاری ھے کہ عنقریب تمام ملازمین کو بونس کیلئے بھی لیٹر جاری ہونے والے ہیں۔ جاوید صدیقی نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری کے مالکان نے اپنے اپنے ملازمین کی ضروریات اور خواہشات کا احساس کرنے کا بھی سلسلہ شروع ھوا ھے وہ ایک قابل تحسین قابل تعریف اور خوش آئند ھے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ چینل فائیو کے مالک خالد آرائیں، سما چینل کے مالک عبدالعلیم خان، 365 چینل کے مالک شرجیل انعام میمن نے بھی اپنے ملازمین کی داد رسی کرتے ہوئے اچھی تنخواہ بونس کیساتھ ساتھ دیگر مراعات دیکر میڈیا انڈسٹری میں اچھا نام کمایا ھے مزید برآں جاوید صدیقی نے کہا کہ ایک صحافی ہونے کے ناطے اگر تنقید اور متنبہ کرنا ہمارے منصب میں شامل ھے تو اچھے امور پر سراہانہ بھی ہماری اخلاقی اور منصبی ذمہداری بنتی ھے امید ھے کہ تمام میڈیا مالکان اپنے ملازمین کی یونہی دادرسی کرتے رہیں گے اس اچھے عمل سے ایک جانب میڈیا چینلز ترقی و خوشحالی کی جانب رواں دواں ہوگا تو دوسری جانب ملازمین میں ذہنی اطمینان اور پرویشنل ازم پڑوان چڑھے گا۔۔۔۔!!

Exit mobile version