کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار اور ممبر کراچی پریس کلب و کراچی یونین آف جرنلسٹ جاوید صدیقی نے پنجاب میں جاری تعلیمی اداروں میں دہشتگردی، خوف حراس اور طالبات کیساتھ نارواسلوک پر ایک جانب تشویش کا اظہار کیا ھے تو دوسری جانب گروپس آف پنجاب کالجز کی کارکردگی پر حیرت و تعجب بھی۔ سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے بآور کرایا کہ موجودہ حکومت کے اہم ترین منصب پر فائز نجی چینلز کے مالکان ھیں جو گروپس آف پنجاب کالجز کے سرکرداں ہیں۔ جاوید صدیقی نے کہا کہ پنجاب کالج کا لڑکی سے مبینہ ریپ اور موت کا معاملہ میڈیا پر نہ دکھانے اور دبانے کی وجہ یہ ہے کہ میاں عامر دنیا نیوز کے سی ای او یعنی مالک ہیں جبکہ پنجاب کالج صرف میاں عامر کا نہیں بلکہ سہیل افضل کا بھی ہے جس کا بیٹا محسن نقوی کی کابینہ کا وزیر بھی رہ چکا ہے۔ میاں عامر چار سو پچاس پنجاب کالجز کے چیئرمین تین چارٹڈ یونیورسٹیوں کے چیئرمین سات سو سے زائد الائیڈ اسکول کے مالک اور تین سو سے زائد ای ایف اے اسکول کے مالک ہیں اور میاں عامر کا شراکت دار چوہدری منیر بھی ہے جس کا بیٹا مریم نواز کا داماد ہے۔ یہ ہے وہ حقیقت جو اب تک کسی میڈیا چینلز اور اشاعتی اداروں یا کسی بھی شوشل میڈیا کے ویڈیو میں نہیں بتائی گئی ہے اور یہی وہ وجہ ہے جس کی بنا پر ابھی تک اس معاملے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے کہا کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب مریم صفدر کی پریس کانفرنس اور عظمیٰ بخاری کی حکومتی دھمکیاں بھی اسی جرائم کی پردہ پوشی اور خوف کا اظہار کررہی تھیں۔ جاوید صدیقی نے کہا کہ نون لیگ سمیت حکومتی الحاق جماعتوں نے بھی اس سانحہ پر پاکستانی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی، کبھی بیرونی شازش تو کبھی حزب اختلاف پر الزام لگانے کی ناکام کوشش کی۔ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم صفدر یہ بھول گئی ہیں کہ آج کا دور جدید سائنسٹفک دور ھے، اب جھوٹ کو سچ بناکر پیش کرنا آسان نہیں البتہ بے ضمیر بےایمان کل بھی تھے اور آج بھی ہیں۔
کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار اور ممبر کراچی پریس کلب و کراچی

{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}