کراچی (اسٹاف رپورٹ) پریس کلبوں کے مابین تعلقات رہنے چاہئیں، باہمی اتفاق و اتحاد سے ہی ملک بھر کے صحافیوں کے مسائل کا حل ممکن ھے؛ معروف صحافی جاوید صدیقی
کراچی کے معروف صحافی اور کراچی پریس کلب و کراچی یونین جرنلسٹ کے سرگرم رکن جاوید صدیقی کا میرپورخاص دورہ۔ میرپورخاص پریس کلب کے صدر نظیر احمد پہنور؛ جنرل سیکرٹری عاطف بلوچ؛ ٹریژیرار شیخ عاشق علی سمیت دیگر ممبران نے خوش آمدید کہا اور پریس کلب کا معائنہ کرایا۔ صدر نظیر احمد پہنور نے بتایا کہ اس سال ھمارا پینل بلا مقابلہ منتخب ھوگیا ھے جبکہ ٹریژیرار شیخ عاشق علی نے بتایا کہ جنرل کانفرنس ہال کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں ھے۔ معائنہ کے دوران کامیاب پینل کی کاوشوں اور خدمات کو دیکھ کر جاوید صدیقی نے خوب سراہا اور ان کی صحافیوں کیلئے دی گئی مراعات کی تعریف کی۔ جاوید صدیقی نے سندھ کے تیسرے بڑے ڈویژن اور شہر میرپورخاص میں بڑھتے ھوئے صحافیوں کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے جاری مالی سالانہ گرانٹ میں اضافہ کیلئے وزیراعلیٰ سندھ جناب سید مراد علی شاہ صاحب کی توجہ دلانا چاہتے ھیں اور امید کرتے ھیں کہ شہر میرپورخاص میں جلد صحافی کالونی کیلئے زمین گرانٹ کرنی چاہئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیراعلیٰ نے ہمیشہ سندھ بھر کے صحافیوں کے مسائل کے حل اور پریس کلبوں و یونین جرنلسٹوں کیلئے مالی گرانٹ فراہم کیں اور انشاءاللہ اس روایت کو نہ صرف برقرار رکھیں گے بلکہ مزید بہتری بھی لائیں گے۔ جاوید صدیقی کا پریس کلب میرپورخاص کے عہدیداران و ممبران سے یہ بھی کہنا ھے کہ حق و سچ کیساتھ صحافت کے فروغ میں پی پی پی کا کلیدی کردار رھا ھے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے بڑھنے سے پریس کلب میرپورخاص کیلئے وسیع جگہ ناگزیر ھوچکی ھے امید ھے سندھ حکومت اس بابت جلد اعلان کرے۔۔۔۔۔۔!!
