BBC Urdu TV

کراچی (اسٹاف رپورٹ)پاکستان بزنس گروپ کے بانی و چیئرمین فرازالرحمان نے کہا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹ)پاکستان بزنس گروپ کے بانی و چیئرمین فرازالرحمان نے کہا ہے

کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی کے تاجروں کے ساتھ ملاقات کے اچھے نتائج برآمد ہونگے،انہوں نے تاجروں کی جانب سے وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کو معاشی مسائل سےنہیں نکال سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں میثاق معیشت پر متفق ہوں تاکہ ملکی ترقی کا پہیہ چلتا رہے۔ اپنے ایک بیان میں فرازالرحمان نے کہا کہ وزیراعظم نے درست کہا کہ حکومت کا کام انڈسٹری چلانا نہیں پالیسی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری چلانا تاجروں کا کام ہے جس کیلئے تاجروں کے جائز مطالبات پر غورکیا جانا چاہئے۔ انہوں نے زور دیا کہ نجکاری کے عمل کو شفاف بنایا جائے۔فرازالرحمان نے کہا کہ ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ضروری ہے کہ بجلی و گیس کی قیمتوں اور ٹیکسز میں کمی کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں صنعتکاروں کیلئے پیداواری لاگت پورا کرنا ہی بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ٹیکس کے نظام اوراصلاحات کی نگرانی لائق تحسین جبکہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیموں کا سلسلہ ختم کرنے کا فیصلہ بھی درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل میں اضافے کے لئے غیرروایتی اقدامات کا سہارا لینا ضروری ہے جس کے لیے ٹیکس بیس میں اضافہ کیا جائے اور اس سلسلہ میں عوام پرسارا بوجھ لادنے کے بجائے امیرطبقات پر بوجھ ڈالا جائے۔ 

Exit mobile version