BBC Urdu TV

کراچی(جاوید صدیقی) عالمی شہرت یافتہ تمغہ امتیاز قاری شاکر قاسمی کینیڈا میں انتقال فرما

کراچی(جاوید صدیقی) عالمی شہرت یافتہ تمغہ امتیاز قاری شاکر قاسمی کینیڈا میں انتقال فرما گئے۔ نمازجنازہ برنیٹ فورڈ مسجد میں ادا کی گئی، مولانا قاری سعید قمر قاسمی

تفصیلات کے مطابق بانی دارالعلوم دیوبند حجتہ الاسلام مولانا محمد قاسم نانوتوی ؒ کے پڑ پوتے ولی ابن ولی مولانا قاری سعید قمر قاسمی کیمطابق انکے بڑے بھائی عالمی شہرت یافتہ قاری شاکر قاسمی قضائے الہی سے طویل علالت کے بعد اسی سال کی عمر میں کینیڈا میں انتقال فرماگئے ہیں۔ انکی نماز جنازہ برنیٹ فورڈ مسجد میں ادا کی گئی، مرحوم عالمی شہرت یافتہ مولانا قاری ظاہر قاسمی کے چھوٹے بھائی اورمولانا قاری وحید ظفر قاسمی کے بڑے بھائی تھے۔ مرحوم کو اقوام متحدہ میں پہلی مرتبہ تلاوت قرآن کریم کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ مرحوم نے پاکستان ٹیلی ویژن سے بچوں کو قرآن پڑھانے کا مقبول پروگرام "اقراء” شروع کیا۔ مکمل قرآن کریم کی ریکارڈنگ دنیا بھر میں سنی جاتی ہے۔ مرحوم کنیڈا میں مقیم تھے، مرحوم کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں عزیز و اقارب، علماء و ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

Exit mobile version