BBC Urdu TV

کراچی(اسٹاف رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ملیر شعبہ خواتین کی صدر اور صوبائی وزیر ترقی نسواں

کراچی(اسٹاف رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ملیر شعبہ خواتین کی صدر اور صوبائی وزیر ترقی نسواں شاہینہ شیر علی نے کہا ہے

کہ خواتین کے عزت و وقار میں اضافہ پی پی پی کی منشور اور ہمارا انتخابی وعدہ ہے جسے ہم پورا کریں گے شہدا گڑھی خدابخش کی لازوال قربانیاں رایگان نہیں جانے دیں گے بھٹو ازم کے نفاذ کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑیں گے وہ اپنے دفتر میں ضلع شرقی پی پی پی سوشل ایکٹیویسٹ کرن لاشاری کی زیر قیادت ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کر رہیں تھیں، شاہینہ شیر علی نے کہا کہ پیپلز پارٹی خدمت خُلق کا فریضہ عبادت سمجھ کر انجام دیگی ہم اپنے انتخبابی منشور میں خُلق خدا سے کیے گۓ تمام وعدے ہر حال میں پورے کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی ترقی دینا خُلق خدا کو انکی دہلیز پر تمام بنیادی سہولتوں کو فراہم کرنا پیپلز پارٹی کی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی .سوشل اکٹیویسٹ اور پارٹی کی متحرک رہنما کرن لاشاری نے شاہینہ شیر علی کو مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا کہ غریب طبقے کی محروم خواتین کو پیپلز پارٹی سے امیدیں وابستہ ہیں پارٹی کے کارکنان حکومت اور عوام کے درمیان برج بنکر عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ صوبائی وزیر نے وفد کے جذبات کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہں لائق تحسین قرار دیا ۔ کرن لاشاری نے صوبائی وزیر کو گلدستہ بھی پیش کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Exit mobile version