کراچی(اسٹاف رپورٹ) تنویر چودھری صدر ضلع کورنگی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل
*غیر قانونی رکشا اسٹینڈ مافیہ کے آگے ٹریفک پولیس بے بس یا پھر مال بناؤ تحریک کی گنگا میں ٹریفک پولیس نے بھی ہاتھ دھو لیئے۔ تنویر چودھری*
*غیر قانونی رکشا اسٹینڈ مین کراسنگ، ناصر جمپ، کورنگی ڈھائی، کورنگی ½5 پر قائم۔تنویر چودھری*
*غیر قانونی رکشا اسٹینڈ کی وجھہ سے ٹریفک کی روانی کہیں گھنٹوں تک متاثر رہتی ہے۔ ٹریفک میں بچوں، خواتین سمیت بزرگ شہری بھی پھنسے رهتے ہیں۔تنویر چودھری*
*ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود بھی غیر قانونی رکشا اسٹینڈ کے خلاف کارروائی نہ کرنا ایک المیہ ہے۔ یا پھر پولیس سے زیادہ مضبوط رکشا اسٹینڈ مافیہ جو پولیس کو بھی کسی خاطر میں نہیں لاتے۔تنویر چودھری*
*ٹریفک پولیس کورنگی اور انکے ماتحت سیکشن افسر و عملہ براہ راست ان رکشا اسٹینڈ والوں کی سرپرستی کرتے ہیں اور اعلی حکام کو مطمئن کرنے کے لیے غریب عوام کے چلان کاٹ کر اپنی کارگردگی دکھاتے ہیں۔تنویر چودھری*
*ضلع کورنگی کے چاروں ٹاؤن کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل اور ماڈل ٹاؤن میں 50 سے زیادہ غیر قانونی رکشا اسٹینڈ ہیں جس سے ضلع کورنگی کے ٹریفک پولیس عملہ ماہانہ پیسوں کی وصولی کرتے ہیں۔تنویر چودھری*
ٹریفک پولیس ایس ایس پی ضلع کورنگی و انتظامیہ کی جانب سے ہائی کورٹ کے احکامات کو ردی کرنا ایک شرم ناک عمل ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اگر عدالت کی توہین کریں گے تو عام عوام پر کیا اس کے کیا اثرات مرتب ہونگے۔تنویر چودھری*
