
کرائم کنٹرول ٹیم جہلم پرخطرناک ڈاکوؤں کی فائرنگ
تفصیلات کے مطابق کرائم کنٹرول ٹیم جہلم نے ہاؤس ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر "چک نصیر الدین”ریلوے پٹڑی کے قریب ، تھانہ کالا گجراں جہلم کے علاقہ میں "ناکہ بندی” کر رکھی تھی کہ قریب12:40 بجیرات دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد "سگریٹ فیکٹری” کی طرف سے آئے ، جنکو مشکوک جان کر ٹیم کا اشارہ کیا۔ لیکن موٹر سواروں نے ٹیم پرفائرنگ کر دی۔ ٹیم خوش قسمتی سے محفوظ رہی لیکن ایک گولی کانسٹیبل کے سینے پر لگی، لیکن بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔ ٹیم نے ملزمان کا پیچھا کیا۔ تھوڑی دیر کے بعد دو ملزمان زخمی حالت میں ملے جن کے نام حب علی حیدر ولد افضال مہدی سکنہ سید حسین، تحصیل دینہ، ضلع جہلم اور عاطف الیاس ولد محمد الیاس ولد سید حسین ، تحصیل دینہ، ضلع جہلم معلوم ہوئے۔ ، جبکہ دیگر دوملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا تے ہوئےفرار ہو گئے ، جنکی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔دونوں ملزمان کےقبضے سےوارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اورایک موٹر سائیکل اور مقدمہ نمبر 400 مورخہ ء 23.08.2025 بجرم 397ت پ تھانہ صدر جہلم اور مقدمہ نمبر 450 مورخہ ء15.09.2025 بجرم 395ت پ تھانہ صدر جہلم میں چھینے گئے مال میں سےموبائیل فون ، ATM کارڈز بھی برآمد ہوئے ہیں ۔
یہاں یہ بات قا بل ذکر ہے کہ دونوں ملزمان ایک ایکٹو بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کےسرکردہ ممبر تھے اور ڈکیتی ، رابری، چوری ، مزاحمت پولیس اور غیر قانونی اسلحہ کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے اور جہلم کے علاوہ ضلع راولپنڈی کی متعدد ہاؤس ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ دونو ں ہلاک ملزمان اور ان کے گینگ ممبران کیخلاف مختلف اضلاع کے تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں
