BBC Urdu TV

کاٹی کا سابق صدر اور سی ای او کائیٹ زاہد سعید کو تمغہ امتیاز ملنے پر اظہار تشکر زاہد سعید

کاٹی کا سابق صدر اور سی ای او کائیٹ زاہد سعید کو تمغہ امتیاز ملنے پر اظہار تشکر
زاہد سعید سماجی اور فلاحی خدمات پر قومی اعزاز بزنس کمیونٹی کیلئے قابل فخر ہے، صدر جوہر قندھاری

کراچی :(اسٹاف رپورٹ)
کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جوہر علی قندھاری، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدر نگہت اعوان، نائب صدر مسلم محمدی، سابق چیئرمین/صدور اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کاٹی کے سابق صدر اورچیئرمین و سی ای او کائیٹ لمیٹڈ زاہد سعید کو صدر پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز کے اعزاز سے نوازنے پر تشکرکا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اعزاز بزنس کمیونٹی کے لئے قابل فخر ہے، انہوں نے دیگر معززین کو بھی تمغہ امتیاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ صدر کاٹی نے کہا کہ زاہد سعید کا شمار خدمت خلق، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں سرکردہ رہنما کے طور پر کیا جاتا ہے۔ ان کا ادارہ غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کو اعلی معیار کی مفت تعلیم فراہم کرکے آنے والی نسل کو کارآمد شہری اور ملک کا اثاثہ بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہا ہے۔ جوہر قندھاری نے کہا کہ زاہد سعید پاکستان کا مستقبل سنوارنے کیلئے اپنی بھرپور خدمات پیش کر رہے ہیں۔ صدر کاٹی نے مزید کہا کہ زاہد سعید کاٹی کے بھی متحرک رہنما ہیں اور بطور سی ای او کائیٹ لمیٹڈ صنعتی علاقے کے ترقیاتی کاموں کو عملی جامہ پہنانے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے، جسے وہ احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔

Exit mobile version