کانگریس ارکان کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی:سید راشد حسین بخاری
بانی تحریک انصاف ریاست کے ملزم، جب تک ان کی بے گناہی ثابت نہیں ہو جاتی وہ رہا نہیں ہوں گے:نائب صدر
ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے حکومت و اپوزیشن کو اختلافات بھلا کر افہام و تفہیم کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا:گفتگو
اتحادی حکومت امریکی من مانیوں پر عمل کرنے کی بجائے برابری کی سطح پر دو طرفہ تعلقات کو پروان چڑھائے:اظہار خیال
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری کا عمران خان کی رہائی کیلئے کانگریس ارکان کے خط پر شدید تنقید کا اظہار
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ امریکی ارکان کانگریس پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے بعض رہیں،عمران خان کی رہائی کے لیے 60 ارکان کا صدر جوبائیڈ ن کو خط لکھنا سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی ہے،کانگریس قانون ساز یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ بانی تحریک انصاف ریاست پاکستان کے ملزم ہیں جب تک ان کی بے گناہی ثابت نہیں ہو جاتی وہ چھوٹ نہیں پائیں گے لہذا اس طرح کے خطوط لکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا،اتحادی حکومت کو چاہیے کہ وہ امریکی من مانیوں پر عمل کرنے کی بجائے برابری کی سطح پر دو طرفہ تعلقات کو پروان چڑھائیں اگر حکمران طبقہ گزشتہ کئی سالوں سے جی حضوری نہ کرتے آرہے ہوتے تو ا ٓج ان کی اتنی جرات نہ ہوتی۔ان خیالات کا اظہار امریکی ارکان کانگریس کے عمران خان کی رہائی کے لیے لکھے گئے خط پر شدید تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ سڑکوں پر احتجاج کرنے کی بجائے عدالتوں میں اُن کی بے گناہی کے ثبوت پیش کریں کیونکہ احتجاج اور دھرنوں سے جہاں ملکی امن و امان خراب ہوتا ہے وہاں معیشت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے حکومت و اپوزیشن کو افہام و تفہیم کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا اگر اسی طرح ہٹ دھرمی کا مظاہرہ جاری رہا تو ملک اور قوم کو درپیش مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جائیں گے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
25-10-2024
