جہلم (ملک وسیماختر) کالا گجراں میں غریب کی چھت گر گئ ، ملبے تلے دب کر سات سالہ بچی جاں بحق ، ایل علاقہ میں فضا سوگوار ھو گئ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کالاگجران میں غریب کے بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے کمرے میں موجود سات سالہ بچی ملبے تلے دب کر جانبحق ہوگئی ، واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملے نے ملبے تلے سے بچی کی نعش نکال کر سول اسپتال منتقل کردی اس سلسلہ میں ورثاء کاکہنا تھا کہ بچی اکیلی کمرے میں سو رہی تھی فیملی کے لوگ کمرے سے باہر تھے اور بارش کا پانی چھت پر جمع ہونے سے چھت بوجھ برداشت نہ کرسکی اور زمین بوس ہوگئی جسکے نتیجے میں بچی جان بحق ہوئی ھے ، اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ میں فضا سوگوار ھو گئ اور اہل محلہ نے بھی امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ،
کالا گجراں میں غریب کی چھت گر گئ ، ملبے تلے دب کر سات سالہ بچی جاں بحق
