BBC Urdu TV

کالا باغ ڈیم کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔شہزاد الدین

کالا باغ ڈیم کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔شہزاد الدین

کالا باغ ڈیم منصوبہ خیبرپختونخواہ اور سندھ عوام کیلئے تباہ کن ہے۔جنرل سیکرٹری اے این پی چارسدہ

چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق شہزاد الدین جنرل سیکرٹری اے این پی چارسدہ نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کسی صورت قبول نہیں، یہ منصوبہ خیبر پختونخوا اور سندھ کے عوام کے لیے تباہ کن ہے۔ اس ڈیم سے ہزاروں لوگ بے گھر ہوں گے، زرخیز زمینیں ڈوب جائیں گی اور صوبوں کے خدشات کو نظرانداز کر کے وفاق کو کمزور کیا جائے گا۔ اے این پی واضح طور پر کہتی ہے کہ چھوٹے صوبوں کے حقوق پامال کرنے والے منصوبے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین اپنی کرپشن اور ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے دل پشوری کی سیاست کر رہے ہیں۔ ان کی کرپشن کو کوئی نہیں چھپا سکتا اور نہ ہی وہ صوبے کے عوام کو دھوکہ دے سکتے ہیں۔ اب عوام باشعور ہیں اور کوئی طاقت ان کی آنکھوں پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔

Exit mobile version