کاشانہ رسول ﷺ سے گھریلو زندگی کے لیے بھی ہر قسم کی راہنمائی ملتی ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان
آپ ﷺ کی سیرت پاک کا مطالعہ کریں تو کتنے ہی پہلوؤ ں سے زندگی کے مختلف حصوں کی راہنمائی ہمارے لیے موجود ہے۔ایک وقت ایسا بھی تھا کہ گھر میں کئی ماہ تک چولہانہیں جلا اور پھر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ آپ ﷺ نے سو اونٹ کی قربانی دی۔جہاں ضرورت کی تکمیل بمشکل ہے وہ مثال بھی موجود ہے اور جہاں فراوانی ہے وہ حصے بھی موجود ہیں۔ جب اللہ کے حبیب اس دنیا کی بحر کے مختلف حصوں سے گزر رہے ہیں تو دوسرا کون ہے۔ہم میسر آئے تو کہتے ہیں یہ تو ہمارا حق ہے اگر کہیں کمی واقع ہو جائے کوئی تکلیف آ جائے تو کہتے یہ تو ہمارے ساتھ بڑا ظلم ہو رہا ہے ایسا کیوں ہوا؟ ہمیں خود کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم حالات جیسے بھی ہوں نبی کریم ﷺ کی سیرت پاک سے راہنمائی حاصل کریں اور آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال لیں۔اسی میں کامیابی کا راز ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب۔
انہوں نے کہا کہ بندہ مومن کی کوشش ہونی چاہیے کہ نیکی کے کاموں میں معاونت کرے اور برائی کو روکنے کا سبب بنے۔معاشرے میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔زندگی میں لایعنی کاموں سے اجتناب کرے۔یہ وقت بہت قیمتی ہے اسے ضائع نہ کیا جائے۔جب بندہ قبر میں اترے گا تو اس یہ حسرت ہو گی کہ کاش میں نے اپنا وقت ضائع نہ کیا ہوتا۔اس وقت کو قیمتی بنائیے اسے دین سیکھنے سیکھانے کے لیے استعمال کریں لوگوں تک پہنچانے کا سبب بنیں۔تا کہ ہم اُس حسرت سے بچ سکیں۔ آج وقت ہے موقع ہے اس سے استفادہ حاصل کریں اس دنیا میں رہتے ہوئے آخرت تعمیر کرنی ہے۔ابھی ہم دارالعمل میں ہیں۔یہ امتحان گاہ ہے آخرت کی تیاری یہی کرنی ہے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں اور ہمیں دین اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق زندگی بسر کرنی کی توفیق عطا فرمائیں۔
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے مرکز دارالعرفان منارہ میں 40 روزہ سالانہ تربیتی اجتماع جاری ہے جہاں ملک بھر سے سالکین سلسلہ عالیہ اپنے تربیت کے لیے تشریف لائے ہیں۔جمعتہ،ہفتہ اور اتوار تین دن تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں تمام ذمہ داران کی خصوصی تربیت کی جائے گی۔
