کئی ملکوں میں صہیونی سفارتخانے بند کردیے گئے۔
صیہونی حکومت نے مصر، اردن، مراکش، بحرین اور ترکی میں اپنے سفارتخانے بند کر دیے ہیں۔
تہران(نمائندہ مجاہد افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حماس کے حملوں کے بعد جاری کشیدہ صورت حال اور مزید نقصان کے خوف سے دوچار صہیونی ریاست نے کئی ملکوں میں اپنے سفارت خانے بند کردیے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق قابض اسرائیلی حکومت نے یورپ اور امریکا کے کئی ملکوں میں اپنے سفارتخانے بند کرتے ہوئے وہاں کے ملازمین کو گھروں میں محدود رہنے کا حکم دے دیا ہے۔غیر ملکی نیوز ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے مصر، اردن، مراکش، بحرین اور ترکی میں اپنے سفارتخانے بند کردیے ہیں۔ اس سے پہلے صہیونی حکومت کے ریڈیو اور ٹی وی چینلوں پر اعلان کیا گیا تھا کہ وزارت خارجہ نے یورپ اور لاطینی امریکا کے 20 ممالک میں اپنے سفارتخانے کے ملازمین کو حکم دیا ہے کہ احتجاج مظاہروں اور سیکورٹی کے پیش نظر خود کو اپنے گھروں تک محدود رکھیں۔
