BBC Urdu TV

کئی سال سے سری لنکا میں قید 56 پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے طیارہ روانہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشیں رنگ لے آئیں، کئی سال سے سری لنکا میں قید 56 پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے چارٹرڈ طیارہ سری لنکا روانہ ہو گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ قیدیوں کو واپس لانے کیلئے گزشتہ تین ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ رابطے میں تھی، وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات برداشت کریں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر سری لنکن حکومت اور ہائی کمشنر کاشکریہ ادا کیا، محسن نقوی نے قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کرنے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version