BBC Urdu TV

کئی بارجالی این او سی پرچلنے والے غیرقانونی بچت بازار کی نشاندہی کروانے کے باوجود بھی ڈپٹی کمشنر

*کئی بارجالی این او سی پرچلنے والے غیرقانونی بچت بازار کی نشاندہی کروانے کے باوجود بھی ڈپٹی کمشنر کورنگی افس سے کوئی ایکشن نہ ہو سکا*

*گزشتہ ہفتے اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی نے یقین دھانی کروائی تھی کہ اس بازار پر کاروائی ہوگی لیکن تاحال کاروائی نہ ہو سکی اور بازار مافیا نے روڈ کے دونوں اعتراف ایک بار پھر بازار لگا دیا*

*ڈپٹی کمشنر کورنگی نے اعلی عدلیہ کے احکامات کو نظر انداز کر دیا اور جالی این او سی پہ بازار لگانے کی اجازت دے دی*

*تھانہ عوامی کالونی کی حدود عوامی کالونی یو سی 6میں 6 ہزار سروس روڈ پر غیر قانونی بازار قائم*

*بازار کے خلاف درخواستیں دینے کے باوجود بھی ڈپٹی کمشنر افس کا بازار ڈیپارٹمنٹ ٹس سے مس نہ ہوا*
*ذرائع بتاتے ہیں کہ عوامی کالونی میں لگنے والا غیر قانونی بجٹ بازار کی این او سی جالی ہے*

*کورنگی( رپورٹ وقاراحمد)*

تھانہ عوامی کالونی کی حدود عوامی کالونی یو سی6میں 6 ہزار سروس روڈ پر غیر قانونی نام نہاد بچت بازار قائم کر دیا گیا بچت بازار کی این او سی ڈی سی کورنگی کی افس سے جاری کی گئی ہے
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کچھ ٹائم پہلے ڈپٹی کمشنر کورنگی کے افس سے اعلی عدلیہ کے احکامات اور کے ایم سی کی شکایت پر این او سی کینسل کی گئی تھی اور بازار مافیا پر ایف ائی ار بھی درج کروائی گئی تھی لیکن اس کے بعد جیسے ہی ڈی سی کورنگی کا تبادلہ ہوا نئے ڈی سی نے این او سی جاری کر دی اور غیر قانونی بازار لگانے کی اجازت نامہ جاری کر دیا بازار چھ ہزار سروس روڈ پر لگایا جا رہا ہے جس سے انے جانے کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے روڈ کے دونوں اعتراف انگروچمنٹ کر کے روڈ کو بالکل بلاک کر دیا جاتا ہے بازار ہفتے میں دو دن بدھ اور اتوار کو لگایا جاتا ہے بازار مافیا اتنا طاقتور ہے کہ جو اس بازار کے خلاف اواز اٹھاتا ہے اس کو دھمکیاں دی جاتی ہیں رہائشی عوام کا کہنا ہے کہ اس غیر قانونی بازار سے علاقے یہ عوام کو انے جانے والے راہگیر کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور باخبر ذرائع سے معلومات ملی ہے کہ جو بازار کی این او سی جاری کی گئی ہے وہ بھی جالی ہے اس کے علاوہ
یہاں پر کوئی چیز سندھ گورنمنٹ کے ریٹ پر اور بچت بازار کے حساب سے فروخت نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی ادارے چیکنگ بیلنس کرنے اتے ہیں اور یہاں پر لیڈیز کی عزت بھی محفوظ نہیں اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کورنگی ڈائریکٹر کے ایم سی بچت بازار سے درخواست کیے کہ اعلی عدلیہ کے احکامات پر عمل درامد کرتےہوئے اس غیر قانونی بازار کے خلاف کاروائی کی جائے

Exit mobile version