*ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت سرکل لالہ موسیٰ پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ برداروں کےخلاف جاری آپریشن کےدوران 06 ملزمان گرفتار۔*
*2 کلوگرام سے زائد چرس،10لیٹر شراب،1عدد پسٹل30بور برآمد کرلیے۔*
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری پنجاب مہم کے تحت ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کےخلاف آپریشن جاری ہے۔
ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرنگرانی
ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ یسیر احمد Siنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کے مجموعی طور پر 10لیٹر شراب برآمد کرلی۔گرفتارملزمان میں 1محمد شہباز سکنہ ٹینکی محلہ ،2محمد بلال سکنہ محلہ قلعی گراں شامل ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ مہر محمد عتیق Si نے محمد شہزاد Asiاور محمدکاشفAsi اوردیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائزاسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے مختلف کاروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جنکے قبضہ سے ،چرس400گرام اورناجائزاسلحہ پسٹل 30برآمد کرلیے۔گرفتار ملزمان میں 1طاہر حسین سکنہ نور پور شرقی اور 2عاطف علی سکنہ چکوڑی شیر غازی شامل ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ مبشر حسینSi نے محمد آصف Asiاور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کےخلاف جاری آپریشن کےدوران منشیات فروش غلام رضا ولد عارف حسین سکنہ مراڑیاں سیداں کو گرفتار کرکے چرس 1060 گرام برآمد کرلی۔جبکہ دوسری کاروائی میں گرفتار ملزم عمیر عابد سکنہ پھلروان سے چرس 560گرام برآمد کرلی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
