BBC Urdu TV

ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت تھانہ صدر لالہ موسی پولیس نے منشیات فروشوں

ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت تھانہ صدر لالہ موسی پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ برداروں کےخلاف جاری آپریشن کےدوران 3 ملزمان گرفتارکوکرلیا

ایک کلوگرام سے زائد ہیروئین ،ایک کلوگرام سے زائد چرس جبکہ ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری پنجاب کے تحت ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کےخلاف آپریشن جاری ہے۔
ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی SI مہر محمد عتیق نے ASI محمد شہزاد، ASIعابد حسین اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ جاری انسداد منشیات آپریشن کے دوران دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے بھاری مقدار میں ہیروئین اور چرس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان میں ناصر حسین سکنہ درباری محلہ کے قبضہ سے 1180 گرام ہیروئین جبکہ محمد مصطفی سکنہ سردار پورہ کے قبضہ سے 1260 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔جبکہ تیسری کاروائی میں ہوائی فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم عبدالرحمٰن عرف مانی سکنہ دلانوالہ کو ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version