ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت لالہ مو سی سرکل پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف آپریشن
7ملزمان گرفتار، 2کلو سے زائد چرس،40لیٹر شراب اورناجائز اسلحہ برآمد
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری پنجاب مہم کے تحت ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کامنشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیSI مہر محمد عتیق نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران3 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان میں 1۔ غلام حبیب 2۔ اختر 3۔ آصف شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 1860 گرام چرس اور 20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسی SI یاسیر احمد نے اپنی پولیس کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ عرفان 2۔ طلحہ شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 510گرام چرس اور 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ رحمانیہSI شرجیل اسلم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ علی رضا 2۔ اکرام شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 10لیٹر شراب اور 16عدد کارتوس برآمد کرلیے۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
