ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ نے ڈی سی گجرات صفدر حسین ورک کے ہمراہ ضلع بھر کے 12ربیع اول کے مختلف جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کیااور سیکورٹی انتظامات کا جائز لیا
ہر سال کی طرح اس سال بھی 12ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ مذہبی ہم آہنگی اور نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ ضلع بھر میں 81 جلوس اور 5محفلوں کا انعقاد کیا گیا تھا جس پر گجرات پولیس کے2500سے زائد افسران و اہلکار وں اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔
12 ربیع الاول جشن عید میلادالنبی ﷺکے سلسلہ میں ڈی پی او گجرات نے ڈپٹی کمشنر گجرات کے ہمراہ ضلع بھر میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران و ملازمان کو جلوس ہائے کی سیکورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت جاری کیں۔
بعد ازا ں ڈی پی گجرات اور ڈپٹی کمشنر گجرات نے مڑاڑیاں شریف کے مرکزی جلوس،جامع مسجد شاہ ولایت اور فیضان مدینہ گجرات کے جلوسوں میں شرکت کی۔
اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او گجرات نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کا دن تمام مسلمانوں کے لیے خوشی اور عقیدت کا دن ہے۔ اسے شایانِ شان طریقے سے منایا جارہا ہے، اور جلوس کے روٹس پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر بھیجے گئے ہیں اور دنیا و آخرت کی کامیابی آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے۔
