BBC Urdu TV

ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی ڈی پی او کمپلیکس میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ تعارفی میٹنگ

ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی ڈی پی او کمپلیکس میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ تعارفی میٹنگ

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او دفترمیں ڈی پی او گجرات نے صحافیوں کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی۔جس میں پریس کلب کے عہدیداران، الیکٹرانک میڈیا،پرنٹ میڈیا اور نیشنل و لوکل اخبارات کے نمائندے اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے کہا کہ وہ میرٹ اور انصاف کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں ضلع سے اسلحہ کلچر اور قبضہ مافیا کا خاتمہ ان کی اولین ترجیحات ہیں، شہریوں کے بنیادی حقوق اور ان کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کی اصلاح اور قانون کے نفاذ میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ڈی پی او گجرات نے میڈیا اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے اور مثالی ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر میڈیا کے تمام نمائندوں نے ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا ضلع میں خیر مقدم کیا اور انہیں یقین دلایا کہ قانون کی بالا دستی اور انصاف کی فراہمی کے لئے میڈیا اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا۔

Exit mobile version