BBC Urdu TV

ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی تاجر راہنماؤں کے ساتھ خصوصی میٹنگ تاجر برادری کے تحفظ

ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی تاجر راہنماؤں کے ساتھ خصوصی میٹنگ تاجر برادری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او گجرات

تفصیلات کے مطابق گجرات چیمبر آف کامرس کے وفد نے ڈی پی او کمپلیکس میں ڈی پی او گجرات سے خصوصی میٹنگ کی۔

ڈی پی او گجرات نے تاجر برادری کے مسائل سنے اورانہیں یقین دلایا کہ تاجروں کے جان ومال کا تحفظ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گجرات پولیس تاجر برادری کے کاروبار و جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر دم کوشاں ہے اور رہے گی۔ضلع کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مزید بہتر بنائیں گے۔

Exit mobile version