BBC Urdu TV

ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی ہدایت پر گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف

ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی ہدایت پر
گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔جس میں ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمف اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرلالہ موسیٰ انسپکٹر لیاقت حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان 1۔بلاول طاہرسکنہ شاہ جہانیاں 2۔ غلام عباس سکنہ جوگی محلہ سے طلائی زیورا ت اور 3لاکھ 50ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔جبکہ مویشی چوری کی واردتیں کرنے والے ملزم اقبال منیر سکنہ مرالہ کو گرفتار کرکے 8بکرے برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر مجاہد فاروق اور ان کی پولیس ٹیم نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان 1۔ عدیل ارشد سکنہ رحمانیہ سے رائفل 223بور 2۔ اعتزاز احسن سکنہ چوہان سے رائفل 223بور برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

Exit mobile version