ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا گجرات پریس کلب کا دورہ
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے پریس کلب گجرات کا خصوصی وزٹ کیا۔ صدر پریس کلب نوید حسین شاہ اور دیگر سینئر صحافیوں نے ڈی پی او گجرات کا استقبال کیا۔ڈی پی او گجرات نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کرائم کنٹرول کے لئے پریس کلب نے بھرپور تعاون کیا جس پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔گجرات کے میڈیا نے ہمیشہ مثبت اور ذمہ دارانہ صحافت کی ہے۔ میڈیا پولیس اور سوسائٹی کے درمیان پل کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے پولیس اور میڈیا کے درمیان ورکنگ ریلشن شپ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ رٹ آف دی گورنمنٹ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بھر پور کردار ادا کررہاہوں۔ لاء اینڈ آرڈر پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہ ہے۔گجرات سیف سٹی کو مزید فعال کیا جارہاہے۔ڈ ی پی او گجرات نے اس عز م کا اعادہ کیا کہ ضلع کو منشیات سے پاک کریں گے اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے ساتھ بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کوان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقین بنانے کے لئے ضلع کے مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
