ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا عید الفطر کے موقع پر شہریوں کے لیے خصوصی پیغام
پنجاب گورنمنٹ،سنئیر افسران اور میر ی طرف سے اہل وطن اور بالخصوص ڈسٹرکٹ گجرات کے تمام شہریوں کو عیدالفطر کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔ عید کے اس پر مسرت موقع پرضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ 2100 افسران و ملازمان عید کے موقع پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔بازاروں میں پیدل گشت بھی ہور ہی ہے۔ اس کے علاوہ ایلیٹ ٹیمز کو بھی متعدد مقامات پر مامور کیا گیا ہے۔تا کہ تمام شہری عیدالفطر پرامن طور پراور مکمل مذہبی ہم آہنگی سے مناسکیں۔
اس موقع پر عوام سے اپیل ہے کہ پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ سے اجتناب کریں۔گجرات پولیس امن و امان خراب کرنے اور شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بننے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نپٹے گی۔ کسی کو قانون شکنی کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ لہذا اس خوشی کے موقع پر قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عید منائیں۔ اور خصوصاًاپنے اردگردموجود غریب ونادار لوگوں کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ وہ بھی آپ کے ساتھ عید کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منا سکیں۔
ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا عید الفطر کے موقع پر شہریوں کے لیے خصوصی پیغام پنجاب گورنمنٹ
