BBC Urdu TV

ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی زیرِ قیادت ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ و منشیات فروشوں کے خلاف

ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی زیرِ قیادت ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ و منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا بھرپور آپریشن جاری ہے۔

اس سلسلہ میں پولیس تھانہ سول لائنز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں علی حسن سکنہ ہریہ والا، ثاقب ریاض سکنہ جٹو وکل، علی حسن سکنہ بوڑے جال، اور رضا یونس سکنہ جٹو وکل شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا، جن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اسی طرح پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے بھی ناجائز اسلحہ و منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں قاسم سکنہ چکوڑی شیر غازی کے قبضہ سے چرس جبکہ وقاص نذیر سکنہ صادق آباد کے قبضہ سے ناجائز پسٹل برآمد ہوا۔ دونوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی، شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Exit mobile version