ڈی پی او گجرات اختر فاروق کا چیمبر آف کامرس کا دورہ صدر چیمبر احمد حسن مٹو اور تاجر راہنماؤں نے استقبال کیا ۔
ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے چیمبر آف کامرس گجرات کا دورہ کیا جہاں صدر چیمبر آف کامرس، عہدیداران اور تاجر راہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او گجرات کو چیمبر آف کامرس میں قائم پولیس خدمت مرکز، وومن اینکلیو اور دیگر مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا۔
صدر چیمبر آف کامرس نے ڈی پی او گجرات کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے گجرات پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنا گجرات پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
