ڈی پی او گجرات احمد نوازشاہ کی زیر قیادت پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیر کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری۔
سرائے عالمگیر( محمد زاہد خورشید) ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل چوہدری غلام محمد گجرکی زیر نگرانی،ایس ایچ او تھانہ صدرسرائے عالمگیرعدنان شہزاد اورسب انسپکٹر عترت عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش نثار عرف ثارو ولد اللہ دتہ سکنہ کھل کوگرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1460گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم سےمزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کا کہنا ہے کہ ضلع گجرات کو منشیات سے پاک کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
