BBC Urdu TV

ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کا تھانہ سرائے عالمگیر اور تھانہ بولانی کا سرپرائز وزٹ

ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کا تھانہ سرائے عالمگیر اور تھانہ بولانی کا سرپرائز وزٹ

تھانہ جات کا ریکارڈ، تھانہ جات کی صفائی،،فرنٹ ڈیسک،خدمت مرکز اور ملازمین کی حاضری کو چیک کیا

سرائے عالمگیر (محمد زاہد خورشید) ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے تھانہ صدر سرائے عالمگیر،تھانہ سٹی سرائے عالمگیر اور تھانہ بولانی کا سرپرائز وزٹ کیا۔وزٹ کے دوران ڈی پی او گجرات نے تمام تھانہ جات کا ریکارڈ، تھانہ جات کی صفائی،میس،فرنٹ ڈیسک،حوالات،خدمت مرکز اور ملازمین کی حاضری کو چیک کیا اور تھانہ جات میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل بھی دریافت کیے اور متعلقہ افسران کو فوری طور پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے افسران وجوانوں کو ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ اپنے رویے کو بہتر سے بہتر بنائیں۔

Exit mobile version