ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر جہلم پولیس کا پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بڑا آپریشن، 13 ملزمان گرفتار، 1173 پتنگیں، 5 ڈوریں اور رائفل 7MM برآمد، الگ الگ مقدمات درج
ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم نے 5 پتنگ فروش ملزمان عمیر، فیضان، ادیب، راشد اور عدیل کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے 700 پتنگیں برآمد
ایس ایچ او سٹی او ٹیم نے 3 پتنگ فروش ملزمان نعیم، ندیم اور مبین کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے 138 پتنگیں برآمد
ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم نے پتنگ فروش ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے 134 پتنگیں اور 3 دوڑیں برآمد
ایس ایچ او منگلا اور ٹیم نے پتنگ فروش ملزم زوہیب کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے 180 پتنگیں اور 1 ڈور برآمد
ایس ایچ او ڈومیلی اور ٹیم نے پتنگ فروش ملزم شاہد کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے 20 پتنگیں برآمد
ایس ایچ او دینہ اور ٹیم نے پتنگ بازی کے ساتھ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان شمس اور اعجاز گرفتار،
ملزمان سے پتنگ معہ ڈور اور رائفل 7MM برآمد
ملزمان کے خلاف مقدمات درج،
پتنگ فروشی اور ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک کھیل کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے، شہری خصوصاً والدین پتنگ بازی کی حوصلہ شکنی کریں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
