ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سرفراز ملک
(ثاقب محمود )
جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ناصر محمود باجوہ کی جہلم میں خدمات کو بے حد سراہا گیا ہے۔ برٹش کونسل کے گولڈ پارٹنر آئلز انسٹیٹیوٹ ایس ایل ایس کالج کے سی ای او سرفراز ملک نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناصر محمود باجوہ ایک شریف، مخلص، اور کمیٹڈ آفیسر تھے جنہوں نے اپنے دورِ ملازمت کے دوران جہلم میں جرائم کی شرح میں واضح کمی کی۔
سرفراز ملک نے کہا کہ ڈی پی او نے منشیات فروشوں اور دیگر مافیا کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں اور جرائم پیشہ گروپوں کا خاتمہ کیا۔ ان کے دور میں شہر کا امن و امان مثالی رہا اور عوام خود کو محفوظ محسوس کرتے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناصر محمود باجوہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور جہلم کی عوام ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کو حالیہ دنوں میں تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔ جہلم کے شہری ان کی نئی تعیناتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
