BBC Urdu TV

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا ڈی پی او آفس جہلم میں صدر سرکل کی کرائم میٹنگ کا انعقاد

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا ڈی پی او آفس جہلم میں صدر سرکل کی کرائم میٹنگ کا انعقاد

ڈی ایس پی لیگل غلام عباس شاہ، ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار، ایس ایچ اوز صدر، کالا گجراں، دینہ، منگلا، چوٹالہ اور تفتیشی افسران صدر سرکل نے میٹنگ میں شرکت کی،

ڈی ایس پی صدر سرکل نے جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری آپریشنز کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،

سنگین مقدمات کی تفتیش سپروائزری افسران اپنی نگرانی میں عمل میں لاتے ہوئے جلد یکسو کریں، ڈی پی او کی ہدایت

جرائم میں کمی کےلئے سرچ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے،

تمام اہم تنصیبات اور گاردات کی سیکورٹی کو چیک کیا جائے،

ٹائم لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے،

شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی، میرٹ اور قانون کی بالادستی سمیت بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Exit mobile version