ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ منگلا کینٹ کے علاقہ اسد آباد میں جاری جلوس کا وزٹ،
ڈی پی او جہلم نے سیکورٹی و دیگر انتظامات چیک کیے،
ڈی پی او جہلم نے جلوس کے منتظمین، لائسنس ہولڈرز اور شرکاء سے بھی ملاقات کی،
سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا،
ایس ایچ او منگلا نے ڈی پی او جہلم کو سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں بریف کیا،
ڈی پی او جہلم نے محرم الحرام کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں،
شرکاء کو چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے،
عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے جائیں،
پولیس افسران و جوان محرم الحرام کے دوران الرٹ ڈیوٹیز سر انجام دے رہے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
جہلم پولیس محرم الحرام کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
