ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ للہ کا دورہ، پولیس افسران و جوانوں سے خطاب کیا، جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے ضروری احکامات و ہدایات جاری کیں،
اس موقع پر ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم مسعود مظہر بھی موجود تھے،
ڈی پی او جہلم نے تھانہ للہ کی زیر تعمیر نئی بلڈنگ کا بھی دورہ کیا،
الیکشن کے دوران بے ضابطگیوں کی روک تھام، سدباب اور قانونی چارہ جوئی کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،
الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے متعلق تفصیلاً ہدایات جاری کیں گئیں،
الیکشن کا پر امن انعقاد ہماری ذمہ داری ہے،
کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،
پولنگ سامان کی ترسیل، حفاظت، پولنگ کے دوران امن وامان کی صورتحال، سیکورٹی سمیت ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
